MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لوڈشیڈنگ امپورٹڈ حکومت کی غلط فیصلہ سازی کے باعث ہوئی ؛ حماد اظہر

0 406

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں لوڈشیڈنگ امپورٹڈ حکومت کی غلط فیصلہ سازی کے باعث ہوئی ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وقت پہ مقامی گیس کی diversions نہیں کی گئیں ، ن لیگ کے ایل این جی معاہدے ڈفالٹ کر گئے اور سارا دارومدار فرنس آئل پر ڈال کے اس کا سٹاک بھی ختم کر دیا ۔
حماد اظہر نے کہا کہ ہمارے دور میں ایسی لوڈشیڈنگ کبھی نہیں ہوئی ، عید کی چھٹیوں کے باعث انڈسٹری کا لوڈ ختم ہو جاتا ہے، اس وقت امپورٹڈ حکومت ان چھٹیوں کی بنیاد پہ لوڈشیڈنگ ختم ہونے کی امید لگائی بیٹھی ہے ، صحیح حکمت عملی اپنائی جاتی کو لوڈشیڈنگ نہ ہوتی۔

- Advertisement -

دوسری طرف حکومت نے آئندہ 10 روز میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کی نوید سنادی ، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ اس وقت ملک میں بجلی کا بحران ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ ہے ، دیہی علاقوں میں زیادہ لوڈ شیڈنگ ہو ہی ہےجس کی وجہ ایندھن نہ ہونا ہے ، پانچ ہزار 739میگاواٹ بجلی کی پیداوارنہیں ہو رہی ہے، ایندھن کی عدم دستیابی کےباعث ساڑھے پانچ ہزار میگاواٹ بجلی نہیں بنا پارہے، ٹیکنیکل فالٹ اور سالانہ مین ٹنینس کے باعث 2ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی سسٹم میں نہیں، کچھ پلانٹس مرمت کے لیے بند ہیں جس کی وجہ 2ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی نہیں بن رہی۔
انہوں نے کہا کہ بجلی پیدا کرنے والے بجلی گھروں میں ملازمین کی عید کی چھٹیاں کینسل کردی ہیں، یکم مئی سے ایل این جی اور 2 مئی سے فرنس آئل اور گیس ملے گی ، فرنس آئل اور گیس کے ملنے کے بعد اگلے 10دن میں لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوگی، فرنس آئل ملناشروع ہوجائےگاجس سے بہتری آئےگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.