MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بھارتی معروف اداکارہ پری نیتی چوپڑا کس شخصیت سے جلد شادی کرنے جارہی ہیں؟ بڑا دعویٰ

2 195

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی (مسائل نیوز)آج کل بالی وڈ اداکارہ پری نیتی چوپڑا کی جلد شادی ہونے کی افواہیں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پری نیتی چوپڑا کی عام آدمی پارٹی کے رکن اور بھارتی راجہ سبھا کے کم عمر ترین رکن راگھو چڈھا کے ساتھ جلد شادی کا امکان ہے۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کو گزشتہ دنوں ایک ساتھ ہوٹل میں بھی دیکھا گیا جبکہ پری نیتی چوپڑا کی مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا کے گھر آمد کے بعد اداکارہ کی شادی کے حوالے سے افواہوں نے مزید آگ پکڑی ہے۔سوشل میڈیا پر پری نیتی کی منیش ملہوترا کے گھر آمد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کا خیال ہے کہ اداکارہ نے شادی کے ملبوسات کی تیاری شروع کر دی ہے۔ تاہم شادی کے حوالے سے پری نیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے اب تک کوئی لب کشائی نہیں کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق راگھو چڈھا اور پری نیتی چوپڑا پرانے دوست ہیں، دونوں نے لندن اسکول آف اکنامکس میں ایک ساتھ تعلیم بھی حاصل کی، اب سب کو ان دونوں کے رشتے کے باضابطہ اعلان کا انتظار ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) آج کل بالی ووڈ اداکارہ پری نیتی چوپڑا کی جلد شادی ہونے کی افواہیں میڈیا کی زینت بنی ہوئی […]

  2. […] معروف اداکار کے گھر میں بیٹی کی پیدائش […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.