MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سونے کی قیمت تشویشناک بلندی پر، 29جنوری 2026 کو فی تولہ سونا کتنے میں دستیاب؟

0 6

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا۔ بدھ کے روز سامنے آنے والی پیشرفت کے مطابق سونے کی قیمتیں مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ دونوں میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔سونے کی یہ قیمتیں آج دوپہر تک برقرار رہیں گی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ نرخ کے مطابق 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونا 21 ہزار 100 روپے اضافے سے 5 لاکھ 51 ہزار 662 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ 10 گرام سونا 18 ہزار 90 روپے اضافے سے 4 لاکھ 72 ہزار 961 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط کا 10 گرام سونا 16 ہزار 586 روپے مہنگا ہونے کے بعد 433,563 روپے کا ہوگیا ہے۔

- Advertisement -

مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 24 قیراط کا ایک تولہ چاندی 271 روپے اضافے سے 11 ہزار 911 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 232 روپے اضافے سے 10 ہزار 211 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی سونے کی قیمت بھی 5,293 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے جو گزشتہ قیمت سے 211 ڈالر زیادہ ہے۔

بین الاقوامی سطح پر چاندی کی قیمت 114.36 ڈالر فی اونس پر ہے جوکہ گزشتہ روز سے 2.71 ڈالر زیادہ ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.