MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دُکی: چوری کی انوکھی واردات، چور اسسٹنٹ کمشنر آفس سے 270 کلو منشیات لےکر فرار

0 11

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دکی (مسائل نیوز)بلوچستان کے ضلع دُکی کے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی ہے جہاں چور 270 کلو منشیات چوری کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق چور اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں واقع مال خانے کی کھڑکی توڑ کر داخل ہوئے اور وہاں رکھی 233 کلو افیون، 37 کلو چرس چرا کر فرار ہوگئے۔

- Advertisement -

چوری ہونے والی منشیات مختلف چھاپوں میں لیویز نے پکڑی تھی اور اس منشیات کے حوالے سے کیسز تاحال عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

ایس ایچ او دکی فرمان علی کھوسہ نے بتایا کہ منشیات کی چوری کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.