MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تمام امپورٹڈ اشیا اب بہت مہنگی ملیں گی، حماد اظہر

1 185

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ ڈالر میں اضافے کے بعد تیل سمیت تمام امپورٹڈ اشیا اب بہت مہنگی ملیں گی۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی کی وجہ سے نہیں ہوا، پی ڈی ایم نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی روپے کی ڈالر کے مقابلے میں قدر انتہائی کم پو چکی ہے، اس لئے تیل سمیت تمام امپورٹڈ اشیاء اب بہت زیادہ مہنگی پڑیں گی اور یہ سب رجیم چینج کی بدولت ہوا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا، اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 35 روپے فی لٹر اضافی کیا جارہا ہے جب کہ ڈیزل کی فی لٹر قیمت بھی 35 روپے بڑھائی جارہی ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 80 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل فی لیٹر 262 روپے 80 پیسے کا ہوگیا، اسی طرح مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 18, 18 روپے فی لٹر اضافی کیا گیا ہے، جس کے ساتھ ہی کیروسین آئل فی لیٹر 189روپے83پیسے کا ہو گیا جب کہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 187روپے کردی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ابھی پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کیا جائے گا جب کہ حکومت گیس کی قیمت بھی بڑھائے گی، جس کے ساتھ ہی اب کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں 45 سے 50 فیصد اضافہ ہوجائے گا۔ شوکت ترین نے کہا کہ حالیہ دنوں میں روپیہ بھی 14 سے 15فیصد تک گرا ہے، اداروں کو سوچنا چاہیئے کہ اس حکومت کے بس کی بات نہیں ہے، دو صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہوچکی ہیں ملک میں فوری انتخابات کرائے جائیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] کے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کی خبروں پر پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے ردعمل دیتے ہوئے اسے قابل قدر اقدام قرار دے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.