MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسلام قبول کرکے شادی کرنے والی راکھی ساونت کو گہرا صدمہ لگ گیا

1 198

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی (مسائل نیوز)نومسلم بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی والدہ کینسر سے جان کی بازی ہار گئیں۔بگ باس سیزن سے مشہور ہونے والی راکھی ساونت کی والدہ گزشتہ تین برس سے کینسر میں مبتلا تھیں، بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنی والدہ کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔راکھی ساونت نے بتایا کہ ان کی ماں نہیں رہیں، ان کے بہت سارے اعضاء فیل ہوچکے تھے اور وہ بہت خطرناک صورتحال میں تھیں۔اداکارہ نے روتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ان کی والدہ کا کینسر گردوں سے پھیل کر پھیپھڑوں تک چلا گیا تھا۔واضح رہے کہ راکھی ساونت نے حال ہی میں عادل فاروقی سے شادی کی ہے اور اسلام قبول کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)بھارتی ڈانسر راکھی ساونت نے کہاہے کہ میری شادی خطرے میں ہے۔راکھی کی والدہ کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.