MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سوات میں موسم سرما کی پہلی برف باری، سیاحوں نے مالم جبہ کا رخ کر لیا

0 70

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سوات: (مسائل نیوز) سوات میں موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد سیاحوں نے چیئر لفٹ، سنو فال اور قدرتی حسن کا نظارہ کرنے کیلئے مالم جبہ کا رخ کر لیا۔

- Advertisement -

طویل خشک سالی کے بعد خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں ہونے والی برف باری سے پہاڑوں نے ہر سو سفید چادر اوڑھ لی، موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے سوات کے خوبصورت سیاحتی مقام مالم جبہ پر سیاحوں کا رش لگ گیا۔

برف سے اٹے پہاڑ، حسین قدرتی مناظر اور یخ بستہ موسم کا مزہ لینے کیلئے آنے والے بچوں، خواتین اور مردوں نے چیئر لفٹ میں بیٹھ کر خوب انجوائے کیا، سیاحوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شمالی علاقے قدرت کا حسین تحفہ ہے، یہاں پر آکر ان کو بہت اچھا لگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.