MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شاہین شاہ آفریدی کو انجری کے باعث مشکلات، بگ بیش لیگ سے باہر ہونے کا خدشہ

0 79

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک بار پھر گھٹنے کی انجری کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ وہ بگ بیش لیگ میں بریسین ہیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کے دوران شاہین آفریدی کو گھٹنے میں تکلیف محسوس ہوئی، جس کے بعد انہیں کھیل سے باہر ہونا پڑا۔

- Advertisement -

ابتدائی طور پر کہا گیا ہے کہ انجری کی نوعیت ایم آر آئی اسکین کے بعد واضح ہوگی۔اس انجری کے باعث امکان ہے کہ شاہین آفریدی بگ بیش لیگ کے باقی میچز نہ کھیل سکیں۔

ٹیم انتظامیہ اور کرکٹ شائقین اس وقت طبی رپورٹس پر نظریں جما کر رکھے ہوئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.