MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

محکمہ موسمیات نے شدید سردی، بارشوں اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا

0 76

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)محکمہ موسمیات نے شدید سردی، بارشوں اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان ہے، شمالی علاقوں میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، کوہستان، بٹگرام، چترال اور گرد و نواح میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں کل شام مغربی ہوائیں داخل ہوں گی، آئندہ ہفتے مغربی ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی توقع ہے، 30 اور 31 دسمبر کے دوران ملک میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

31 دسمبر سے 2 جنوری تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش جاری رہنے کا امکان ہے، 29 سے 31 دسمبر کے دوران مری، گلیات اور گرد و نواح میں بارش اور برفباری کی توقع ہے، اس دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش کا امکان ہے، 29 سے 31 دسمبر کے دوران ایبٹ آباد، بونیر اور بٹگرام میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.