MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جمعیت علما اسلام عوامی مسائل پر خاموش نہیں رہ سکتی ہے،عبدالرحمن رفیق

8 539

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(جی این ایم)جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق سنئیرنائب امیر مولانا خورشید احمد ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ ضلعی سرپرست اعلی مولانا مفتی محمد روزی خان مولانا شیخ احمد جان مولانا قاری مہراللہ مولانا محمد ایوب ایوبی مولانا اشرف جان مولانا حافظ سراج الدین سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد معاون سکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہرتو حیدی ناظم مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ حاجی قاسم خان خلجی ڈپٹی معاون سالار مولانا حافظ سعداللہ آغا مولانا مفتی ابوبکر حافظ رحمن نے اپنے مشترکہ پریس ریلیز میں کہا کہ بلوچستان بالخصوص صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عوام سخت سردیوں میں لکڑیاں چلانے مجبور ہے جمعیت علما اسلام عوامی مسائل پر خاموش نہیں رہ سکتی ہے

عوامی حقوق کی حصول کیلئے ہر فورم پر موثر انداز میں آواز اٹھائی گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام بالخصوص صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر میں عوام زندگی کے ہر قسم بنیادی سہولیات سے محروم ہے بلوچستان سے نکالنے والے گیس سے اپنا ہی صوبہ کے عوام محروم ہیں گیس کمپنی بلوچستان کے عوام کو ذلیل و خوار کرنے کی درپے ہیں انہوں نے کہا کوئٹہ شہر کو مسائلستان بن چکا ہے صاحب اقدار کا عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے گرمیوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور سردیوں گیس پریشر کی عذاب نے عوام کو ذہنی مریض بناد یا ہے

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے بالخصوص صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے عوام ساتھ ظلم اور ناانصافی کو کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گی انہوں نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت بلوچستان کے عوام کو محرومیوں کی طرف دیکھلا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر موثر انداز میں آواز اٹھائی گی موجودہ نااہل مسلط شدہ حکمران تبدیلی کی بدبودار نعرے پر تین سالوں سے غریب عوام کو گمراہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے کوئٹہ شہر میں مختلف مقامات پر گیس پائپ لائنوں کے عدم دستیابی سے عوام میں سخت اضطراب پایاجاتا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے تحفظ ود فاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے 30 دسمبر بروز جمعہ تین بجیے میزان چوک سے کوئٹہ پریس کلب تک عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کے زیراہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے اور جمعیت علمائے اسلام ناموس رسالت ناموس اور عظمت صحابہ کی دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.