ریکودیک کا سودا کسی صورت بھی قبول نہیں،مالک بلوچ
خاران (ویب ڈیسک) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کھاکہ ریکودیک بلوچستان کے عوام کی قومی ملکیت ہے ریکودیک کا سودا کسی صورت بھی قبول نہیں، نیشنل پارٹی ریکودیک سمیت بلوچستان کے تمام وسائل کا پاسبان ہے ریکودیک کے دفاع کی جنگ بلوچستان کے چھپے چھپے اور گلی گلی میں لڑیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاران میں نیشنل پارٹی کے رہنما داد جان مسکانزئی کی دوسری برسی کے مناسبت سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔
- Advertisement -
انہوں نے کھاکہ ہمارا نسب العین ہے کہ بلوچ و بلوچستان تعلیم یافتہ اور خوشحال ہو اور اپنے وطن بلوچستان کا مالک ہو۔ انہوں نے کہا کہ سیندک کا سودا ہوا لیکن بلوچستان کو کچھ بھی نہیں ملا، چاغی اور دالبندین میں آج تک پینے کا صاف پانی اور نہ دیگر زندگی کی بنیادی سہولیات میسر ہیں اور آج پھر حکمران ریکودیک کا سودا کرنا چاہتے ہیں
جس کی ہرگز اجازت نہیں دینگے ہم نے ریکودیک کی چوکیداری کی لیکن آج ریکودیک کا سودا کرنے کے لئے بلوچستان میں کھٹ پتلی حکومت کے ذریعے سودا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ریکودیک بلوچستان کے عوام کی قومی ملکیت ہے اور نیشنل پارٹی ریکودیک سمیت بلوچستان کے ساحل و وسائل کا پاسبان ہے۔ بلوچستان کے چھپے چھپے اور گلی گلی میں ریکودیک کے لیے جنگ لڑیں گے ایسے کسی معاہدے کو تسلیم نہیں کریں گے جس میں بلوچستان کے عوام کی امنگوں کی ترجمانی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے آئین و پارلیمنٹ کو مانتے ہیں