MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان میں نان کسٹم پیڈگاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

0 83

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) بلوچستان میں نان کسٹم پیڈگاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نان کسٹم پیڈگاڑیوں کے دہشت گردی کے واقعات میں استعمال ہونے کی اطلاعات کے بعد بلوچستان میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف بھرپور ایکشن پر غورکیا جارہا ہے۔

بلوچستان میں ڈیڑھ سے 2 لاکھ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

- Advertisement -

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ساتھ پولیس، کسٹم اور ایف سی بھی حصہ لےگی، اس حوالے سے صوبے بھر میں ان فورسز کے عملےکو ہدایات دے دی گئی ہیں۔

اسی ضمن میں مستونگ میں کسٹم کے عملے نے ایک گودام پر چھاپہ مارکر 8 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی 11 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کرلیں۔

دوسری جانب محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ محکمے نے صوبے میں 40ہزارسے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پرو فائلنگ کی ہے،عملہ اب روزانہ کی بنیاد پر بھی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.