’اس کی قیمت ایک کروڑ ہے‘، درفشاں کی پینٹنگ کی ویڈیو وائرل
کراچی (مسائل نیوز)اداکارہ درفشاں نے اپنی پینٹنگ کی قیمت ایک کروڑ روپے بتاکر سب کو حیران کردیا۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ درفشاں کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دانش نواز کینوس پر لگی بلو رنگ سے ترچھی لکیر والی درفشاں کی پینٹنگ مداحوں کو دکھارہے ہیں۔
ویڈیو میں دانش نے اس ترچھی لکیر کا سوال کرتے ہوئے اداکارہ سے مذاق کیا۔
اس پر درفشاں نے کہاکہ اس تصویر کی قیمت ایک کروڑ روپے ہے جس پر دانش نواز بھی حیران رہ گئے۔
- Advertisement -
دانش نواز کی حیرانی پر درفشاں نے کہا کہ ’ آرٹ ایسے ہی بکتا ہے‘۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر مداحوں کا ردعمل بھی دانش نواز سے ملتا جلتا ہے۔