MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ دیدیا

0 246

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر پی ٹی آئی بلوچستان اسمبلی میں اختلافات پیدا ہو گئے، رکن اسمبلی سردار یار محمد رند نے پارٹی چھوڑنے کا عندیہ دیدیا۔تفصیلات کے مطابق 26 نومبر کو راولپنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ تحریک انصاف نے تمام اسمبلیوں سے استعفے دینے کافیصلہ کیا ہے، ہم کرپٹ نظام کا مزید حصہ نہیں بنیں گے۔ فورٹی ٹو نیوز کے مطابق ان کاکہناتھا کہ اپنے وزرائے اعلیٰ سے بات کی ہے، پارلیمانی پارٹی سے میٹنگ کروں گا،پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کے بعد استعفوں کی تاریخ کا اعلان کروں گا۔ عمران خان کے اسمبلیوں سے استعفے دینے کے معاملے پر تحریک انصاف کے بلوچستان کے ارکان اسمبلی میں اختلافات سامنے آگئے، رکن اسمبلی سردار یار محمد رند نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کاعندیہ دیدیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.