MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کس قانون کے تحت اعظم سواتی کیخلاف ایک درجن سے زائد ایف آئی آر کٹ چکی ہیں؟اسد عمر

0 338

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام اآباد(مسائل نیوز) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ تاریخ سب کچھ بتا دیتی ہے۔نہ تاریخ کو دھمکایا جا سکتا ہے،نہ تاریخ کی نشریات بند کی جا سکتی ہیں اور نہ ہی تاریخ کو جیل میں ڈالا جا سکتا ہے۔ اسد عمر نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اب تاریخ سب بتائے گی،کس نے کام کیا،کیوں کیا اور کس کیلئے کیا،سب سامنے آئے گا۔
جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ ہے کہ ایک الزام کیلئے ایک سے زیادہ ایف آئی آر نہیں ہو سکتی،کس قانون کے تحت اعظم سواتی کیخلاف ایک درجن سے زائد ایف آئی آر کٹ چکی ہیں؟
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی سینئر لیڈرشپ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے،اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے،سندھ اور بلوچستان اسمبلی سے مستعفی ہونے کی تاریخ پر غور کیا جائے گا۔
فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ ان فیصلوں سے پاکستان کی 64 فیصد نشستیں خالی ہو جائیں گی اور عام انتخابات کی راہ ہموار ہو گی۔جبکہ فواد چوہدری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن میں نہیں جائیں گے تو انہیں گھسیٹ کرالیکشن میں لیکر جائیں گے۔ ہمارےاستعفوں سے 64 فیصد سیٹیں خالی ہوجائیں گی،پاکستان میں 64 فیصد نشستوں پرالیکشن کرانے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن سے فرار چاہتی ہے، یہ الیکشن سےجوتے اٹھا کر بھاگ گئےہیں، دعویٰ کرتا ہوں کہ راناثنااللہ،مریم اورنگزیب عوام میں نہیں جاسکتے،یہ عوام میں جائیں گے تو لوگ انہیں انڈے ماریں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد آ بھی جائےتو فرق نہیں پڑتا،ہم اس تحریک عدم اعتماد کو اٹھا کر باہرپھینک دیں گے اگر ان کے پاس 186 لوگ ہوتے تو آج یہ حکومت میں ہوتے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.