MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسلام آباد پولیس کا مظاہرین پر براہ راست آنسو گیس فائر نہ کرنے کا حکم

1 368

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)اسلام آباد پولیس نے 4 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت پہنچنے والے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران ضابطہ اخلاق سے متعلق اپنے افسران کو ہدایات جاری کردیں جس میں مظاہرین پر براہ راست آنسو گیس فائر نہ کرنے کا حکم دیا گیا ۔

- Advertisement -

اسلام آباد پولیس کی ہدایات کے مطابق فرنٹ لائن پر تعینات افسران اینٹی رائٹ گیئر پہنے ہوں گے جب کہ مناسب گیئر کے بغیر اہلکاروں کو مظاہرین سے دور رکھا جائے گا، اسی طرح لانگ مارچ کو روکنے کے لیے تعینات پولیس اہلکار غیر مسلح ہوں گے، انہیں صرف لاٹھیاں رکھنے کی اجازت ہوگی۔پولیس اہلکاروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ لاٹھی چارج کی صورت میں مظاہرین جسم کے اوپری حصوں پر مارنے سے گریز کیا جائے اور مظاہرین کی جانب سے پتھرا کی صورت میں حفاظتی شیلڈ کا مثر طریقے سے استعمال کیا جائے۔ہدایات کے مطابق لانگ مارچ کے دوران امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر تعینات فورس کو اینٹی رائٹس گیئرز اور لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی کو یقینی بنانے کا ذمہ دار ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی لانگ کے پیش نظر ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کو حکم […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.