MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی لانگ مارچ پولیس کو پہلی بار پیپر بال گنز مل گئیں

2 388

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں بدامنی کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پاکستان میں پہلی بار پیپر بال گن کا بھی استعمال کیا جائے گا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق پیپر بال گن مشتبہ افراد کے جسموں پر انمٹ سیاہی یا رنگ چھوڑے گی جس سے ان کی شناخت کی جائے گی اور گرفتاری میں مدد ملے گی۔اسلام آباد پولیس کو 17 پیپر بال گنز، 4 ہزار پیپر بالز بھی دے دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جمعہ کے روز لاہور کے لبرٹی چوک سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مارچ کی قیادت میں خود کرونگا، یہ حقیقی آزادی مارچ ہے اسکا کوئی ٹائم فریم نہیں ہے، لاہور کے لبرٹی چوک سے عوام کے جم غفیر کے ہمراہ براستہ جی ٹی روڈ اسلام آباد پہنچوں گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ تاریخ کا سب سے بڑا اور پر امن لانگ مارچ ہوگا، تاہم خدشہ ہے کہ یہ لوگ لانگ مارچ میں گڑبڑ کراسکتے ہیں، ہم اسلام آباد میں کسی سے لڑائی نہیں کرنے جا رہے، کوئی قانون نہیں توڑینگے اور نہ ہی ہمیں ریڈ زون میں جانا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز) چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کا آغاز آج لبرٹی چوک لاہور سے […]

  2. […] نیوز) پی ٹی آئی لانگ مارچ کے لیے خیبرپختونخوا سے اراکین اسمبلی کو کم از کم ایک […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.