MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حارث رؤف پر جرمانہ ؛صوبائی وزیر ناصرحسین شاہ کا اہم اعلان

0 93

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)سندھ کے صوبائی وزیر ناصرحسین شاہ نے قومی کرکٹر حارث رؤف پر عائد جرمانہ اپنی جیب سے ادا کرنے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ نوجوان کرکٹر بہادر ہیں، پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر حارث رؤف پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
بھارت کیخلاف ایشیا کپ کے میچ میں حارث رؤف نے 0-6 کا اشارہ کیا تھا جبکہ صاحبزادہ فرحان نے اپنی ففٹی کی سیلیبریشن پر بیٹ کو بندوق کی طرح لہرایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کی پیشی کا فیصلہ سنا تے ہوئے قومی کرکٹر حارث رؤف پر جرمانہ عائد کردیا، انہیں اشارے کرنے پر وارننگ بھی دی گئی۔

اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان کو صرف وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا، کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے دونوں پاکستانی کھلاڑیوں کو لیول ون جرم کا مرتکب قرار دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.