MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

موجودہ صوبائی حکومت لکھا پڑھا بلوچستان کے دیرینہ خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے،میر جان محمد جمالی

2 556

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) قائمقام گورنر بلوچستان میر جان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت لکھا پڑھا بلوچستان کے دیرینہ خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے. صوبہ میں شرح خواندگی میں اضافہ کرنے اور صوبہ کے تمام اضلاع بالخصوص دورافتادہ علاقوں کے طلباء و طالبات کو ہائیر ایجوکیشن کے زیور سے آراستہ کے اہداف حاصل کرنے کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام پر بھی بھاری ذمہ داریاں عاید ہوتی ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں یونیورسٹی آف لورالائی کے پانچویں سینٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر بلوچستان ہائی کورٹ کے جج ہاشم خان کاکڑ، ایڈیشنل سیکرٹری آف ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حبیب الرحمن، ایڈیشنل سیکرٹری آف فنانس ڈیپارٹمنٹ نجیب ترین اور پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان عبدالناصر دوتانی سمیت یونیورسٹی آف لورالائی کے سینیٹ ممبران بھی شریک تھے. اس موقع پر قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور تعلیمی معیار کو اُونچا کرنے ہر قسم کے مشکل فیصلے کرنے کیلئے تیار ہیں. انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ بلوچستان میں دس مختلف پبلک سیکٹر یونیورسٹیاں ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ ان کے درمیاں روابط اور تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے تاکہ ایک دوسرے کے تجربات سے بھرپور استفادہ کریں. اس ضمن میں ہمارے سینئیر اساتذہ اور ماہرین کے کردار اور رہنمائی مددگار ثابت ہو سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ اُستاد کسی بھی قوم کا محسن ہیں اور اساتذہ علم و شعور کی روشنی بکھرنے میں روشنی کے سفیر کا کردار ادا کرتے ہیں. لورالائی آف یونیورسٹی کے پانچویں سینٹ اجلاس کے شرکاء کی تجاویز اور سفارشات کے نتیجے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے.#

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز)قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ آنے والی نسلوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے […]

  2. […] کمیٹی کا اجلاس بدھ کو چیئرمین کمیٹی/ گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقدہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.