MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لاوارث بلوچستان کے کئی اضلاع میں متاثرین آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں۔تحریک لبیک اسلام

1 323

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستانی سیاستدانوں نے اداکاری میں فلمی اداکاروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی

- Advertisement -

کوئٹہ(مسائل نیوز )تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی،تحریک لبیک اسلام کے صوبائی رکن مولانا مفتی علی اعظم جلالی،تحریک لبیک اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عمران عباسی،تحریک لبیک اسلام ضلع کوئٹہ کے نائب امیر مولانا بابر یوسف قادری،تحریک لبیک اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان بلال عباسی،تحریک لبیک اسلام کے رہنما محمد واجد قریشی،سلمان قادری،حبیب سلطان جلالی،فرید جلالی،نوید قادری،ابوذر قادری،ودیگرنے کہا ہے کہ حالیہ سیلابی بارشوں بلوچستان میں کافی اور سخت نقصانات ہوئے ہیں۔پی ڈی ایم اے اور دیگر مخیر حضرات و سماجی تنظیمیں امدادی فراہمی یقینی بنا کر متاثرین کو ریلیف دے۔انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان لاورث صوبہ ہے بلوچستان میں بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے متاثرین کی بحالی اور داد رسی کیلئے وفاقی اور صوبائی و ضلعی حکومتیں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔انہوں نے کہا بلوچستان سندھ سیلاب سے ڈوب گیا پی ڈی ایم اور عمران خان نیازی کو کو ڈوب ہوا بلوچستان نظر نہیں آرہا ہے۔تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی نے کہا ہے وفاقی اور صوبائی حکومت سے اپیل ہے اور انہیں بلوچستان کے آفت زدہ علاقوں اور وہاں کی نازک صورتحال سے اپنے آپ کو آگاہ کرنا ہے۔انہوں کہا کہ حکومت کو اپنی تمام تر مصروفیات ترک کر کے بلوچستان کے عوام کی امداد اور ان کی بحالی کیلئے اقدامات کرنے چاہیے۔تمام علاقہ آفت زدہ ہیں بڑی تعداد میں لوگ سیلاب کی وجہ سے شہید ہوچکے ہیں،ہزاروں خاندان بے گھر ہوچکے ہیں لوگوں کے گھر املاک تباہ و برباد ہوچکے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] کے مطابق تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی،تحریک لبیک اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عمران […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.