MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کامران اکمل اور عمر اکمل کے والد ہسپتال منتقل، عوام سے دعاؤں کی درخواست

1 272

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بیٹر کامران اکمل ،عدنان اکمل اور عمر اکمل کے والد کی طبیعت ناساز ہے جس پر معروف کرکٹر نے عوام سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ میں ہر ایک سے درخواست کرتا ہوں کہ براہِ کرم میرے والد کی صحتیابی کیلئے دعا کریں جو ہسپتال میں داخل ہیں‘۔

ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ’’آپ سب سے درخواست ہے کہ پلیز میرے ابو کے لیے دعا کریں وہ ہسپتال میں داخل ہیں ،ہم بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں‘۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ کامران اکمل کا شمار قومی کرکٹ ٹیم کے اہم بیٹرز اور وکٹ کیپرز میں کیا جاتا ہے جس نے 13 جنوری 1982ء کو پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں آنکھ کھولی۔

حیرت انگیز طورپر قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم کامران اکمل کے کزن جبکہ سابق بیٹر عمر اکمل ان کے بھائی ہیں۔ کامران اکمل نے کرکٹر کے طور پر پاکستان کی 15 سال تک نمائندگی کی۔ پاکستان کے سابق بیٹر کامران اکمل نے 9 نومبر کو اپنا پہلا ٹیسٹ میچ جبکہ 23 نومبر 2002ء کو اپنا پہلا ون ڈے زمبابوے کے خلاف کھیلا۔ آخری بار انہیں 11اپریل 2017ء کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے کھیلتے دیکھا گیا تھا۔ دوسری جانب کامران اکمل نے پاکستان سپر لیگ میں بھی کرکٹ کے شائقین کو اپنے کھیل سے تعریف پر مجبور کیا ہے۔ کامران اکمل پشاور زلمی کیلئے بھی کرکٹ کھیل کر داد وصول کرچکے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] ر(مسائل نیوز) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے سابق کرکٹر اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.