بلوچستان کے مقامی اخبارات کئی ماہ سے شدید بحران کا شکار ہیں،اسرار کھیتران/عارف رانا
کوئٹہ (مسائل نیوز) آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کے صوبائی کوآرڈینیٹر عارف رانا اور صوبائی ترجمان بلوچستان اسرار محمد کھیتران نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اخباری صنعت حسب سابق گزشتہ کئی ماہ سے شدید مالی بحران کا شکار ہیں، حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے صوبے کا واحد صنعتی شعبہ تباہی کی جانب گامزن ہے۔ صوبے کے شعبہ اشاعت سے وابستہ مدیران اور مزدوران کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مقامی اخبارات کئی ماہ سے شدید بحران کا شکار ہیں، کئی ماہ گزرنے کے باوجود حکومت بلوچستان کی جانب سے اشتہارات کے واجبات بقایا ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے واضح احکامات کے باوجود تا حال اخبارات کو اشتہارات کی مد میں ادائیگیاں نہ ہوسکی، انہوں نے کہا کہقلیل بجٹ ، مہنگے کاغذ، میٹریل، بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور ہائے روز کی مہنگائی سے تنگ اور عوام کی آواز بننے والے بلوچستان کے مقامی اخبارات کی بقا کا شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے جرائد کے اشتہارات جاری نہ ہونے کے باعث جرائد مدیران میں بے چینی پائی جارہی ہے، حکومت کی جانب سے بقایاجات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے عید الفطر پر مزدوروں کو تنخواہین تک ادا نہ ہوسکیں، مدیران و مالکان بھی شدید مالی بوجھ تلے دب گئے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ،پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات محترمہ بشریٰ رند مسئلے کا فوری نوٹس لےکر اخبارات و جرائد کو ماہانہ بقایاجات کی ادائیگی کو یقینی بنوائیں تاکہ صوبے کی واحد اخباری صنعت کو تباہ ہونے سے بچایا جاسکے.