MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کے خلاف جھوٹا بیانیہ چھوڑکرالیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں، اسد عمر

0 254

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)شہبازشریف کے خطاب پرپی ٹی آئی رہنمااسد عمرکا ردعمل سامنے آگیا۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف اسدعمرنے وزیراعظم شہبازشریف کی تقریرپرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کے بعد ملک میں خوفناک معاشی حالات دیکھنے کوملے۔ امپورٹڈ حکومت کوعوام نے پہلے دن ہی مسترد کردیا تھا۔ یہ حرام کا پیسہ خرچ کرنےاورضمیروں کوخریدنے کے بعد حکومت میں آئے، یہ حکومت غیرفطری اتحاد پرمبنی ہے۔

اسدعمرنے کہا کہ یہ امپورٹڈ حکومت نہ فیصلے کرسکتی ہے اورنہ ہی یہ اپنی ذمے داریاں پوری کرنے کی سکت رکھتی ہے۔ شہبازشریف اس قومی سلامتی کمیٹی کی صدارت کررہے تھے جس نے خط کی سچائی کی دومرتبہ تصدیق کی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے آئی ایم ایف کی خوشنودی کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت 30 روپے تک بڑھا دی۔ مشکل فیصلہ یہ تھا کہ عمران خان نے روس جاکرسستے داموں تیل خریدنے کا کہا، قوم کا درد رکھنے والا لیڈرہی قوم کے لیے مشکل فیصلے کرسکتا ہے۔

اسدعمرنے موجودہ حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت سے معیشت سنبھالی نہیں جا رہی، یہ مزید مہنگائی کرنے جا رہے ہیں، اگر پیٹ پرپتھرباندھنا ہے تومقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں رکھے پیسے قومی خزانے میں توجمع کروائیں۔ عمران خان آٹے کوجس قیمت پرچھوڑکرگیا تھا آپ کم ازکم اتنی ہی کر دیں، عوام کا بھلا ہوجائے گا، یوٹیلیٹی اسٹورپرسستا آٹا دینے کے حوالے سے عوام کو بیوقوف بنایا جارہا ہے۔

- Advertisement -

سابق وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ انہوں نےعمران خان پرکرپشن سمیت ہرالزام لگا کردیکھ لیا لیکن مایوس ہوئے، عمران خان نے اقتدار میں آکر نہ ہی کاروبارکیا، نہ ہی جائیدادیں بنائیں اور نہ ہی کرپشن کی۔ آپ عمران خان کے خلاف جھوٹا بیانیہ چھوڑکرالیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں۔

اسد عمرنے کہا ہے کہ یہ کہتے تھے حکومت میں آنے کے بعد چیزیں سستی کردیں گے، امپورٹڈ حکومت نے اقتدارمیں آنے کے بعدعوام کا نہیں سوچا صرف اپنی کرپشن بچانے کے منصوبے بنائے۔

رہنما پی ٹی آئی نے وزیراعظم پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن پرلیکچرشہبازشریف کے منہ سے اچھا نہیں لگتا، تحریک عدم اعتماد تب آئی جب پاکستان ترقی کر رہا تھا، عمران خان نے پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو بچایا اوراس کا پہیہ تیزی سے چلایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے امریکہ سے دوستی کے باوجود اپنی عوام کے مفاد میں فیصلہ کیا، لیکن پاکستان میں امپورٹڈ حکومت نے امریکہ کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے، ان کی دولت ملک سے باہرہے اس لیے یہ اپنے فیصلوں میں آزاد نہیں ہوسکتے۔

اسد عمرکا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان نے قریبی دوستوں کو ناراض کیا، لیکن ہم نے شریف خاندان کے قریبی دوست مودی کو ناراض کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.