MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آئی ایم ایف کی ایما پر پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، تہلکہ خیز دعویٰ

0 496

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)تاجر رہنما خادم حسین نے پٹرولیم مصنوعات میں30روپے فی لیٹر اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ہوشربا اضافہ سے ٹرانسپورٹیشن اخراجات بڑھ جائیں

اورفیول ایڈجسٹمنٹ چارج کی مد میں بجلی مزید مہنگی ہو گی اس لیے پٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔

- Advertisement -

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہآئی ایم ایف پروگرام خوشحالی کی بجائے ملک میں بدحالی لارہا ہے

شرائط پر عملدرآمد کیلئے عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے جس سے ملک میں مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے جس سے صنعتی و تجارتی شعبہ بھی متاثر ہورہا ہے ۔

اس لیے برآمدات میں اضافہ کیلئے اقدامات اٹھا کر زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کیا جائے،نیز ڈالر میں بے ہنگم اضافہ کو روکا جائے اور آئی ایم ایف پروگرام کوہمیشہ کیلیء خیرباد کہہ دیا جائے یہی ملکی مفادات میں ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.