MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن ہوا ہی نہیں ؛ چوہدری پرویز الٰہی

0 498

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن ہوا ہی نہیں ، وزیٹرز گیلری میں بیٹھ کر دوست مزاری نے ووٹنگ کرائی جو غیر قانونی ہے ، کون کہتا ہے آئینی بحران ہے؟ عثمان بزدارآج بھی وزیراعلیٰ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دن پنجاب اسمبلی میں جو کرائسز پیدا ہوئے اس کے ذمہ دار کون تھے سب کو پتہ ہے ، شہبازشریف کے کہنے پر پولیس پنجاب اسمبلی میں داخل ہوئی ، پنجاب اسمبلی میں سارا مسئلہ پولیس کے آنے سے خراب ہوا ، پولیس نے حملہ کیا،ہماری ایک رکن آسیہ امجد وینٹی لیٹر پر ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پولیس نے حملہ کیا،ہماری ایک رکن آسیہ امجد وینٹی لیٹر پر ہیں ، ڈپٹی اسپیکر نے بھاگ کر وزٹر گیلری سے الیکشن کروایا ، وزیٹرز گیلری میں بیٹھ کر دوست مزاری نے ووٹنگ کرائی جو غیر قانونی ہے، آئین میں ہے کہ جب تک نیا وزیر اعلیٰ آفس میں نہیں بیٹھتا پرانا ہی معاملات دیکھے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آج بھی اسمبلی کے اندر اور گیٹس پر پولیس تعینات کیے گئے ہیں ، آج بھی ڈیڑھ سو پولیس اہلکارسادہ کپڑوں میں اسمبلی کے اندر کیوں بیٹھے ہیں ، شریفوں کو گلی کوچوں میں کوئی نہیں پوچھتا تھا، ہم نے انہیں عزت دی، ساڑھے3 سے 4سال ان شریفوں کو اسمبلی میں بٹھایا ، پانچ سال کے بعد بھی یہ شریف نہیں بدلے ، کیا عدالت اسمبلی کی کارروائی چلائے گی ؟ کیا پولیس اہلکاروں نے اسمبلی معاملات سنبھالنے ہیں؟۔

قبل ازیں نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے حلف سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی گئی ، پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی ارکان اسمبلی نے حمزہ شہباز کے حلف سے متعلق فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی ، تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سبطین خان اور راجہ بشارت سمیت 17 ارکان اسمبلی نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے اور اپیل کے ذریعے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے ، اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر اپیل میں حمزہ شہباز، وزیراعظم اور صدر کو فریق بنایا گیا ہے۔
اس حوالے سے دائر کردہ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے برعکس ہے، ہائیکورٹ کے حلف کیلئے وقت مقرر کرنا صدر اور گورنر کی عہدے کی توہین ہے کیوں کہ لاہور ہائیکورٹ کے پاس صدر اور گورنر کو احکامات دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے ، آئین کا آرٹیکل 248 صدر اور گورنر کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے، اس لیے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے حمزہ شہباز کے حلف برداری کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.