MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کی سکیورٹی میں شامل اہلکار گاڑی سے گر کر زخمی ہوگئے

0 237

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی میں شامل اہلکار گاڑی سے نیچے گر کر زخمی ہوگئے،عمران خان کی سکیورٹی میں شامل اہلکاروں کی گاڑی سے نیچے گر نے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،گاڑی سے گرنے کی وجہ سے اہلکار زخمی ہوگئے۔دوسری جانب ڈنڈا بردار پی ٹی آئی کارکنان نے میڈیا کو فوٹیجز بنانے سے روک دیا۔ادھر پولیس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی کوریج کے موقع پر صحافیوں پر تشدد کیا اور داخلے سے روک دیا۔پولیس نے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ صحافیوں نے ہائیکورٹ کی کوریج کا بائیکاٹ کردیا۔دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وقوعہ کا نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.