MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے ہمارے سیاسی رہنماوں اور عوام کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے،یعقوب ناصر

ملک و صوبے کوعدم استحام کا شکار بنانے کی ہرمزموم سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے

0 608

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لورالائی(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر نے حب میں بم دھماکے میں شہید ہو نے والے بلو چستان عوامی پارٹی کے صوبائی رہنماء آگا حبیب شاہ اور دیگر کے زخمی ہو نے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے ہمارے سیاسی رہنماوں اور عوام کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے اور نہ ہی ہم اس طرح کے حملوں سے گھبرانے والے ہیں،

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ملک وصوبے میں کسی صورت نام نہاد دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ہمارے ملک و صوبے کو عدم استحام کا شکار بنانے کی ہر مزموم سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ہم کسی ہمسائیہ ملک پر الزام تراشی نہیں لگانا چاہتے لیکن شواہد اور ہمارے ملکی اداروں کی تحقیقات بتاتے ہیں کہ ان تمام واقعات میں بھارت ملوث ہے اور دہشت گردوں کو سپورٹ کر رہا ہے

بھارت پاکستان کو کمزور نہ سمجھیں ہم نے ہمیشہ بھارت کو کڑا جواب اور عبرتناک شکست سے دو چار کیا ہے پاکستان ایک ناقابل تسخیر ایٹمی ملک ہے،انہوں نے کہا کہ بھٹکے ہوئے لوگ راہ راست پر آجائیں اپنے ملک کی تباہ کاری و بربادی کا ہر گزحصہ نہ بنیں دہشت گرد ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو کر ملک اور بلوچستان کی خدمت کریں،انہوں نے کہا کہ عوام ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور امن کو تباہ کرنے والوں کے خلاف متحد رہے انہوں نے شہید آغا حبیب شاہ کے پسماندگان اور دیگر ورثاء سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا مانگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.