MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گوادر بلوچستان کی ترقی کا بنیادی زینہ ہے ،چیف سیکرٹری بلوچستان

0 481

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گوادر(ویب ڈیسک)چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا سے سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور کلمتی نے ملاقات کی ملاقات میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلوچستان منصوبہ بندی و ترقیات سلمان مفتی اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم ھاشم علیزئی ڈاٹریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹین ریٹائرڈ جمیل احمد و دیگر بھی موجود تھے ملاقات میں سابق صوبائی وزیر نے چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا سے گوادر کے مختلف جملہ آمور پر تبادلہ خیال کیا جس میں اولڈ سٹی کی تعمیر مرمت،لوگوں کو پینے صاف کے پانی غیر قانونی فشنگ سمیت تعلیم صحت مسائل شامل تھے

- Advertisement -

اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کہا ہے کہ گوادر کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے شہریوں سیاسی وسماجی رہنماوں کے رائے مشوروں اور تجاویز شامل کرکے اچھی اور بہترین منصوبہ بندی کی جاسکتی ہے جس کو بنیاد بناکر گوادر شہر میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ گوادر بلوچستان کی ترقی کا بنیادی زینہ ہے حکومت بلوچستان کی اولین ترجیحات میں گوادر کی ترقی سرفہرست ہے اس لیئے شہر کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاکہ گوادر کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ جدید سہولیات سے مزین جدید شہر بنایا جائے گا

بعدازاں چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے گورنمنٹ گرلز ماڈل اسکول کا بھی دورہ کیا اور عملہ سے ملاقات کی اور ان مسائل سنیں اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کو اسکول کے ہیڈ مسٹریس راشدہ لیاقت نے اسکول کے مسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جبکہ چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے سول اسپتال گوادر جاکر پانچ سال کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم افتتاح کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.