جیکب آباد(ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں سندھ حکومت کی سرکاری مشنری استعمال کی جا رہی ہے ، سند ھ پولیس اور فائر بر گیڈ کی گاڑیوں میں پیپلز پارٹی کے جھنڈے تقسیم کئے جا رہے ہیں، ایک طرف سندھ حقوق مارچ ہے اور دوسری جانب سند ھ حکومت کاسرکاری مارچ ہے جس میں سرکاری وسائل کا استعمال کیا گیا ، یہ عوامی حقوق پر ڈاکہ نہیں تو اور کیا ہے، سب محکمے سند ھ حکومت کے پاس ہیں تو پیپلز پارٹی نے 15 سال میں صوبے کے مسائل کیوں نہیں حل کئے۔
- Advertisement -
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا وزیر اعظم عمران خان کو قوم کی تکالیف کا احساس ہے سند ھ کے عوام کوپیپلز پارٹی سے نجات دلائیں گے۔وزیر اعظم عمران خان ملک کو لوٹنے والے مافیاز کا مقابلہ کرنے نکلے ہیں، جس طرح وزیر اعظم عمران خان خیبر پختونخوا سے عوام دشمن جماعتوں کا خاتمہ کر کے نکلے تھے پھر پنجاب میں آئے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر گئے ، اب سند ھ میں بھی وزیر اعظم عمران خان آنے والے ہیں۔
انہوں نے کہا میں سندھ کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو سندھ حقوق مارچ کا جگہ جگہ استقبال کر رہے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر لاڑکانہ کی انتظامیہ میں زرا بھی سو جھ بوجھ ہے تو وہ تحریک انصاف کے قافلے کو نہیں روکے گی کیوں کہ ہم نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کا راستہ نہ روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔اگر بلاول پنجاب اور اسلام آباد جا سکتے ہیں تو ہم سندھ اور لاڑکانہ کیوں نہیں جا سکتے ،