ایس پی قائد آباد ڈویژن نظام الدین کا تبادلہ اور ایس پی آصف کے اعزاز میں تھانہ گوالمنڈی میں استقبالیہ و الوداعی تقریب
کوئٹہ (مسائل نیوز)ایس پی قائد آباد ڈیژن نظام الدین کا تبادلہ ہوگیا اور اے ایس پی قائد آباد ڈیژن آصف نے اپنے ذمہ داری سنبھال لی افسران کی الوادعی اور آمد کے سلسلے میں گوالمنڈی تھانے میں تقریب منعقد کی گئی جس میں ایس پی انوسٹی گیشن قائد آباد ڈویژن اظہر شاہ اے ایس پی قائد آباد عبداللہ چیمہ،ڈی ایس پی انڈسٹریل سرکل خلیل بگٹی، ایس ایچ او گوالمنڈی اعجاز محمود،ایس ایچ او پشتون آباد ولی اچکزئی،ایس ایچ او قائد آباد شفیق سمیت ڈیلی آواز ٹائمز کے کرائم رپورٹر سردار حمید و دیگر افسران اور اہلکار شریک ہوئے،،،اس موقع ایس پی نظام الدین کا تبادلے اورنئے تعینات اے ایس پی قائد آباد ڈیژن آصف نے تمام افسران اور اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے کہا کہ پولیس کا مقصد عوام کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنانا ہے جس کے لئے نہ صرف افسران بلکہ پولیس اہلکاروں نے جانوں کی بھی قربانیاں دی ہے تقریب میں شریک علاقے قبائلی متعبرین کا کہناتھا کہ ایس پی نظام الدین سمیت دیگر افسران اور اہلکاورں کی موجودگی میں علاقے میں جرائم کے واقعات پر کافی حدتک قابو پایا گیا ہے خاص طور پر موٹرسائیکل چھینے،زمینوں قبضے،چوری ڈکیتی کے وادات میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانو ن کے کہٹرے میں لایا گیا جس سے علاقے کے لوگوں میں اطمینان پایا جاتا ہے.