MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نواز شریف عام انتخابات سے پہلے وطن واپس آئیں گے

0 191

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر تعلیم اور مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ نواز شریف یقیناََ عام انتخابات سے پہلے پاکستان واپس آئیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رانا تنویر حسین نے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق امید ظاہر کی ہے کہ قائد مسلم لیگ ن جنرل الیکشن سے پاکستان آئیں گے،ہم پنجاب اور وفاق میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔
مریم نواز کی وجہ سے مسلم لیگ ن مضبوط ہو گی،پہلے خاموشی تھی اب ن لیگ کے کارکنوں میں بھی جذبہ ہے۔ یاد رہے کہ مریم نواز آج امارات سے لاہور پہنچیں گی،جبکہ انکے پرتپاک استقبال کیلئے مسلم لیگ ن نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔دبئی میں مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو میں کہا کہ آنے والے وقت مسلم لیگ ن کا ہے،نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بھنور سے نکالیں گے۔
قبل ازیں لندن میں صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ ماضی میں آپ تمام تر مسائل کے باوجود متحرک رہیں،نئے رول میں کس طرح ایکٹیو ہوں گی۔جس کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نئے عہدے میں نئی ذمہ داریوں کے ساتھ متحرک ہوں گی۔ صحافی نے سوال کیا کہ سننے میں آ رہا ہے کہ آپ پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑیں گی اور وزارت اعلیٰ کے لیے بھی نام آ رہا ہے جس پر مریم نواز مسکرا دیں۔
صحافی کے سوال پر نوازشریف بھی مسکرا اٹھے جبکہ سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز آج وطن واپس پہنچیں گی۔مریم نواز لندن سے براستہ دبئی وطن واپس آرہی ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی جا نب سے مریم نواز کی وطن واپسی پر پرتپاک استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور انہیں ایک بڑی ریلی کی صورت میں ائیر پورٹ سے ان کی رہائشگاہ جاتی امراء رائے ونڈ لایا جائے گا۔ مریم نواز اپنے علاج اور والد محمد نواز شریف سے ملاقات کے لئے 5 اکتوبر کو لندن گئی تھیں اس وقت یہ اعلان کیا گیا تھا مریم نواز ایک ماہ قیام کے بعد نومبر میں وطن واپس پہنچ جائیں گی تاہم اس میں تاخیر ہوتی گئی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.