MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کی رہائشگاہ کیلئے سکیورٹی پلان تیار،ہر وقت کتنی بڑی تعداد میں لوگ تعینات رہیں گے،ذمہ داریاں سونپ گئیں

2 194

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے لئے سکیورٹی پلان تیار کر لیا ،100افراد پر مشتمل سپیشل فورس ہر وقت زمان پارک کے باہر تعینات رہے گی۔ پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز محمودنے تمام ا سٹیک ہولڈر اور پارٹی رہنماں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیں،پارٹی کے تمام ونگز کو ذمہ داریاں سونپ کر سکیورٹی پر مامور ورکرز کے لیے زمان پارک کے اردگرد کیمپس لگادئیے گئے۔پاکستان تحریک انصاف لاہور نے 100 لوگوں پر مشتمل ایک سپیشل فورس بھی تیار کرلی ہے جو ہر وقت زمان پارک کے باہر موجود رہے گی۔لاہور کے صدر شیخ امتیازمحمود اور جنرل سیکرٹری زبیر خان نیازی نے کہا کہ تحریک انصاف کا ہر ورکر عمران خان کی حفاظت کیلئے ہر وقت زمان پارک کے باہر موجود ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پر اگلی تین راتوں کیلئے پی ٹی آئی ورکرز کو […]

  2. […] ر(مسائل نیوز) لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر پولیس نے سکیورٹی بیریئرز دوبارہ لگا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.