MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ڈیرہ بگٹی ، دھماکے میں 3لیویز اہلکاروں سمیت 4افراد جاں بحق

0 616

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ڈیرہ بگٹی(ویب ڈیسک)ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے ٹلی مٹ میں دھماکے میں 3لیویز اہلکاروں سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ 4لیویز اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے لیویز حکام کے مطابق گزشتہ روز ضلع ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے ٹلی مٹ میں نامعلوم افراد کی جانب سے نصب کئے گئے بارودی مواد کے زد میں آکر تین لیویز اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ 4لیویز اہلکاروں سمیت نو افراد شدید زخمی ہوگئے

- Advertisement -

جاں بحق افراد میں سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ایک کزن بھی شامل ہیں جاں بحق افراد کی شناخت لیویز سپاہی خیراللہ ولد خانہ خان لیویز سپاہی فتو خان ولد کچزو خان لیویز سپاہی سائیں بخش اور دین محمد عرف دلاور شامل کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں سرکار خان شوکت جلاف نواب دین محمد حنیف امام دین بشکو خان اور وشو خان شامل ہیں دھماکے کے بعد زخمیوں کو پی پی ایل ویلفئیر ہسپتال سوئی میں منتقل کردیا گیا

جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی واقعہ کے بعد سینٹر سرفراز بگٹی نے ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردانہ واقعے کی زمہ دار کالعدم تنظیم کو قرار دے دیا اور بلوچستان کی صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ صوبائی حکومت سے سوال کرتے ہیں کہ انہیں کیوں مزاکرات کے نام پر دہشتگردوں کے سامنے پھینکا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.