مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور بڑا دھچکا ، حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی
کراچی(مسائل نیوز) نیپرا اتھارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا اتھارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی ہے، ڈسکوز صارفین کے لئے ساڑھے 18 پیسے بجلی مہنگی کر دی گئی ہے۔ سی پی پی اے کی جانب سے 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی تھی، نیپرا اتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔ بجلی نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، قیمتوں کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
[…] آباد(مسائل نیوز)حکومت نے مہنگائی سے ستائے غریب عوام کے لئے بڑا رمضان پیکج تیار کرلیا ہے جس کے تحت […]
[…] آباد(مسائل نیوز)نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواستوں پر 11 اور12 اپریل کو سماعت […]