MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قوم کا اعتماد بحال کرنے کیلئے ملک ڈبونے والوں کو بے نقاب کرنا ہوگا، جاوید لطیف

2 208

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اگر پاکستانی قوم کا اعتماد بحال کرنا ہے تو پاکستان کو ڈبونے والے کرداروں کو بے نقاب کرنا ہوگا، قوم کا اعتماد تب بحال ہوگا جب انصاف پر مبنی فیصلے دیے جائیں گے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں میاں جاوید لطیف نے کہا کہ نوازشریف اور بے نظیر بھٹو نے ایک ہی دن پاکستان آنے کا اعلان کیا تو ایک ہی دن دونوں پر قاتلانہ حملہ ہوا، ماضی میں بے نظیر اور نوازشریف پر قاتلانہ حملے ہوئے، روز روز کے لانگ مارچ سے ملکی جمہوریت کمزور ہو رہی ہے، لاڈلہ آج بھی لاڈلا نظر آ رہا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ پر ڈبل گیم کرنے کا الزام لگایا، عمران خان کا کردار دنیا جانتی ہے، ہمارا موازنہ آج سے کیا جا رہا ہے، ہمارا موازنہ اگر کرنا ہے تو 2017ء سے کریں، قوم کا اعتماد تب بحال ہوگا جب آپ انصاف پر مبنی فیصلے دیں گے، آج بتایا جائے کہ نوازشریف کا گناہ کیا تھا۔

جاوید لطیف نے کہا کہ اگر پاکستانی قوم کا اعتماد بحال کرنا ہے تو پاکستان کو ڈبونے والے کرداروں کو بے نقاب کرنا ہوگا، اعتراف کرنا ہوگا کہ ہم سے زیادتیاں ہوئیں، ایک نئی خواہش کی تکمیل میں ہم نے پاکستان کا بیڑاغرق کر دیا، اداروں کو آئینی حدود میں رہتے ہوئے اپنا اپنا کام کرنا ہوگا، معاشی اور سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ انتقام کی اندھی خواہش نے پاکستان کو اس […]

  2. […] نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ اعتمادکے ووٹ میں پرویز الہٰی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.