MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

 اپنے حلقے کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کرینگے ، ضیاءاللہ لانگو

1 300

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاءاللہ لانگو نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سے ملاقات کی ملاقات میں صوبائی مشیر داخلہ نے ضلع قلات کے عوام کو درپیش گیس کے مسائل سے آگاہ کیا۔وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ضلع قلات میں گیس کی ترسیل اور پریشر میں کمی کا فورا نوٹس لیتے ہوے جنرل مینیجر ایس ایس جی سی بلوچستان کو فون کرتے ہوے احکامات جاری کیے کہ ہنگامی بنیادوں پر ضلع قلات میں گیس کی ترسیل اور پریشر میں کمی جیسے مساہل کو حل کیا جاے۔

دریں اثنا صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ حلقہ کے عوام کو کسی بھی قسم کے مسائل کے حل کے لیےتمام دستیاب وسائل بروے کار لائینگے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر توانائی سے ملاقات کے دوران حلقے میں گیس کے مساہل بارے تفصیلاً آگاہ کیا جسکا انہوں نے فوری نوٹس لیتے ہوے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے۔ صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ ضلع قلات کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہماری ترجیحات میں سر فہرست ہیں عوام کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی ہے

- Advertisement -

اور کرتے رہیں گے۔ اپنے حلقے کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کرینگے صوبائی مشیر نے کہا کہ سردی میں اضافہ کے باعث گیس پریشر میں کمی باعث تشویش ہے صوبائی سطح پر یہ مسلہ متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا ہے اور اسلام آباد میں بھی وفاقی وزیر توانائی کے نوٹس میں لائی گئی ہے مستقبل میں بھی اپنے حلقے کے مساہل ترجیحی بنیادوں پر حل کرونگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.