MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صوبہ بلوچستان کی یونین کونسلوں میں نادرا ون ونڈو آپریشنز کا باضابطہ افتتاح

یونین کونسل سطح پر ون ونڈو سروسز کے آغاز سے شہریوں کو شناختی کارڈ، دستاویزات کی تصدیق، بائیومیٹرک خدمات، خاندان کے اندراج اور دیگر سہولیات بغیر لمبے سفر کے دستیاب ہوں گی،ڈائریکٹرجنرل نادرا نوید جان صاحبزادہ

0 81

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)صوبہ بلوچستان میں مقامی سطح پر شہریوں کو ضروری شناختی خدمات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے نادرا نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے نادرا ون ونڈو آپریشنز کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہےیہ منصوبہ نادرا اور محکمہ بلدیات و دیہی ترقی، حکومت بلوچستان کی مشترکہ کاوش ہے جس کے تحت صوبے کی تمام یونین کونسلوں میں مرحلہ وار نادرا سروسز فراہم کی جائیں گی افتتاحی تقریب میں مشیر برائے بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے خصوصی شرکت کی اور منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیااس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نادرا بلوچستان کوئٹہ زون نوید جان صاحبزادہ اور سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالرؤف بلوچ بھی موجود تھے

- Advertisement -

مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے ہر شہری تک سہولیات کی یکساں فراہمی کے لیے پرعزم ہےون ونڈو آپریشن کا مقصد شہریوں کو ایک ہی جگہ پر تیز، مؤثر اور شفاف خدمات فراہم کرنا ہےحکومت بلوچستان اس نظام کو صوبے کے ہر حصے تک پہنچانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، تاکہ دور دراز علاقوں کے عوام بھی بغیر کسی رکاوٹ کے بنیادی شناختی خدمات حاصل کرسکیں اس موقع پر ڈی جی نادرا بلوچستان ریجن نوید جان صاحبزادہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ نادرا ملک بھر میں شہریوں کو آسان جدید اور محفوظ شناختی خدمات کی فراہمی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے

یونین کونسل سطح پر ون ونڈو سروسز کے آغاز سے شہریوں کو شناختی کارڈ، دستاویزات کی تصدیق، بائیومیٹرک خدمات، خاندان کے اندراج اور دیگر سہولیات بغیر لمبے سفر کے دستیاب ہوں گی یہ اقدام بلوچستان میں ڈیجیٹل گورننس کی طرف ایک بڑا قدم ہےہسپتالوں میں خودکار نظام کے تحت پیدائش اور وفات کی فوری اطلاع کے نوٹیفکیشن جاری کر رہا ہے، جس سے CRVS (Civil Registration & Vital Statistics) نظام مزید مضبوط ہو رہا ہےجلد ہی نادرا کی Pak ID موبائل ایپ کے ذریعے بلوچستان میں پیدائش اور وفات کے آن لائن اندراج کی سہولت بھی دستیاب ہو جائے گی اس سے شہریوں کو گھر بیٹھے بنیادی شناختی خدمات حاصل ہوں گی، اور نظام میں شفافیت اور رفتار مزید بہتر ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.