بلوچستان میں پانی کے مؤثر استعمال اور ذخیرے کے لیے جدید حکمتِ عملی اپنائی جا رہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (مسائل نیوز)بلوچستان میں آبی وسائل کو محفوظ بنانے اور زرعی ترقی کے منصوبے لونگ ڈیم پر کام تیز کرنے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس، متعلقہ حکام کی بریفنگ
, وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ
آبی منصوبے صوبے کے زرعی مستقبل کے ضامن ہیں
بلوچستان میں پانی کے مؤثر استعمال اور ذخیرے کے لیے جدید حکمتِ عملی اپنائی جا رہی ہے
لونگ ڈیم جیسے منصوبے کسانوں کی خوشحالی اور معاشی استحکام کی علامت ہیں
- Advertisement -
حکومت بلوچستان کا فوکس قابلِ استعمال پانی میں اضافہ اور زراعت کی پیداواری صلاحیت بڑھانا ہے
آبی وسائل کے منصوبے ماحولیاتی توازن اور دیہی معیشت کے استحکام میں سنگِ میل ثابت ہوں گے
لونگ ڈیم پر دو ارب پندرہ کروڑ روپے لاگت آئے گی
ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے منصوبے پر عمل درآمد ہوگا
منصوبے کی تکمیل سے 54 ہزار ایکڑ اراضی سیراب اور 4.8 میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی