MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمر ایوب کی اہلیہ سیاسی کارکن کی تعریف پر پورا اترتی ہیں اس لیے ٹکٹ دیا، سلمان اکرم

0 92

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ ٹکٹ دیے جانے پر عمر ایوب کی اہلیہ کے دفاع میں سامنے آگئے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 میں عمر ایوب کی اہلیہ کو ٹکٹ دینے سے متعلق صحافی کے سوال پر سلمان اکرم نے کہا کہ کچھ معاملات مقامی سطح کے ہیں، عمرایوب کا حلقہ پاکستان کا سب سے بڑا حلقہ ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عمر ایوب کی اہلیہ گزشتہ 20 سال سے بطور سیاسی ورکر کام کررہی ہیں، علاقے کی سیاست عمر ایوب کی اہلیہ دیکھتی ہیں، ایسانہیں کہ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں یا مسلط کیاجارہا ہے، ان کی اہلیہ کا حق بنتا تھا جسے پارٹی نے تسلیم کیا۔

اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا عمر ایوب نے 9 مئی کیسز میں اپنی نااہلی کی سزا تسلیم کرلی؟

اس پر سلمان اکرم راجا کہا کہ میری عمر ایوب یا ان کے وکیل سے اس حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، اس کے کیا محرکات ہیں میں نہیں جانتا، مجھےعلم نہیں ہے کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا، اس لیے اس پر بات نہیں کروں گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.