اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف قتل کیس میں فیصل واوڈا ، عمران خان اور مراد سعید سے بھی تفتیش کی جائے گی۔انہوں نے پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا کے بعد کسی اور شہادت کی ضرورت نہیں ہے،ان باتوں کو سنجیدہ لینا چاہیے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیصل واوڈا کی باتوں کو پیش نظر رکھیں تو ارشد شریف معاملے کے سارے تانے بانے عمران خان کی طرف جاتے ہیں۔
فیصل واوڈا نے نے اس فیملی کو بے نقاب کر دیا،کینیا کے فارم ہاؤس کا تعلق ایسی فیملی سے بنایا جارہا ہے جن کا دبئی میں کاروبار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والا کمیشن فیصل واوڈا سے تفتیش شروع کرے جبکہ عمران خان اور مراد سعید سے بھی تفتیش کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کی باتیں بہت جگہوں پر اہم ہیں۔
واضح رہے کہ گزشہ روز تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واوڈا نے کہا کہ لانگ مارچ میں خون ہی خون اورجنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں، میں اپنے معصوم پاکستانیوں کو چند لوگوں کی سازش کیلئے مرنے نہیں دوں گا، آخری وقت تک کوشش کروں گا کہ لاشوں اور خون کا کھیل بند ہو، عمران خان کو بتا چکا کہ اس سازش کے مقاصد کچھ اور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارشد شریف ایک ایماندار ، نڈر اور بہادر تھا، ارشد شریف کی گاڑی کو کوئی حادثہ پیش نہیں آیا ، ارشد شریف کا قتل ہوا ہے سازش پاکستان میں تیار کی گئی، ارشد شریف کے قتل کے شواہد مٹادیے گئے ، ارشد شریف کا کوئی لیپ ٹاپ نہیں ملے گا۔
ارشد شریف کو گاڑی کے اندر سے یا پھر قریب سے مارا گیا ہے، ارشد کو 20گولیاں نہیں بلکہ سینے اور سر پر لگی ہیں، دو گولیاں قریب سے ہی لگ سکتی ہیں، کہانی سنائی گئی کہ بچے کو اغواء کیا گیا، گاڑی کا تعاقب کیا گیا، لیکن گاڑی رکی نہیں، فائرنگ کی گئی۔اگر بچہ گاڑی میں تھا تو دنیا کی کوئی پولیس اس طرح گولیاں نہیں چلاتی ۔خرم اور وقار نامی اشخاص کے نام آرہے ہیں۔
ق فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے سابق سینیٹر کیخلاف سخت ایکشن لیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کی جانب سے فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری کر کے 2 روز کے اندر جواب دینے کی ہدایت کی گئی تھی، تب تک کیلئے فیصل واوڈا کی پارٹی رکنیت معطل بھی کر دی گئی۔ فیصل واوڈا کو خبردار کیا گیا ہے کہ 2 روز کے اندر اپنی پریس کانفرنس سے متعلق وضاحت نہ کرنے پر ان کی پارٹی رکنیت ختم کر دی جائے گی، فیصل واوڈا کو تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے وٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا ہے۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
3 Comments
Leave A Reply
Cancel Reply
[…] (مسائل نیوز)راولپنڈی میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد کے قتل کا مرکزی ملزم 2 سال بعد گرفتار کرلیاگیا۔ اشتہاری ملزم رب نواز پر […]
[…] (مسائل نیوز)سینئر صحافی و اینکر ارشد شریف قتل کیس کے حوالے سے کینیا میں وقار اور خرم کا تحقیقاتی ٹیم کو […]
[…] نیوز)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار ثنا بچہ نے کہا ہے کہ اگر آج عمران خان جمہوری ہونے کا اعلان […]