انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی
اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گزشتہ روز پاکستان واپسی کے بعد ڈالر کی قیمت کو ریورس گئیر کا سلسلہ جاری ہے ، آج دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں تین روپے 11 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے
جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 233 روپے 91 پیسے ہو گئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں دو روز کے دوران دس روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی آج مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے پچاس پیسے کی کمی آئی جس کے بعد ڈالر اوپن مارکیٹ میں 234روپے کا ہو گیا ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈوالر کی انٹربنک قیمت میں 3روپے 65 پیسے کی کمی واقعہ ہوگئی۔ جس کے بعد ڈالر کی انٹر بنک قیمت 239 روپے 65 پیسے سے کم ہو کر 236 روپے پر آ گئی۔ پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے پر ماہر اقتصادیات کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان آمد کی خبروں کے پیش نظر ڈالر کی قیمت میں کمی واقعہ ہوئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ ان کی کوشش ہوگی کہ گرتی ہوئی معیشت کو روکیں اور اس کی سمت درست کریں،پاکستان چار سال سے جس بھنور سے گزرا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ ڈالر کی قیمت 240روپے نہیں ہے، ڈالر کی قیمت 170یا 180 روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیئے۔ ایک انٹرویو میں سابق وزیر خزانہ نے کہاکہ پاکستان چار سال سے جس بھنور سے گزرا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔
- Advertisement -
انہوں نے کہاکہ اللہ کا خاص کرم ہے کہ جس دفتر سے نکل کر اپنے میڈیکل کیلئے لندن آیا تھا، آج اسی دفتر میں اللہ نے واپس بلوایا ہے۔اسحاق ڈار نے کہاکہ نواز شریف کی قیادت میں 2023 سے 2017تک میں ہم دنیا کی 18ویں معیشت بننے جا رہے تھے، کم ترین شرح سود تھی اور گروتھ ریٹ بھی بلند تھی،
دیگر مائیکرو انڈیکیٹرز بہترین اور بلند سطح پر تھے اور زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر تھے، پاکستانی روپیہ بھی مستحکم تھا۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی گرتی ہوئی ملکی معیشت کو روکیں اور اس کی سمت درست کریں۔اسحاق ڈار نے کہاکہ میرے خلاف 20 سال کے ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کرانیکا جعلی کیس تھا، مین نے کبھی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں تاخیر نہیں کی۔