MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

انگلش کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کی پیشکش کر دی

0 335

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن(مسائل نیوز) انگلش کرکٹ بورڈ پاکستان بھارت ٹیسٹ سریز اپنے گراونڈ پر کرانے کا خواشاں۔پی سی بی کو بھی پاکستان اور بھارت کے کے ٹیسٹ میچز کی میزبانی کرنے کی پیشکش کردی۔ ۔انگلش کرکٹ بورڈ کا پی سی بی اور بی آئی سی سی سے رابطہ۔ ہم نیوز نے برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلزکے ڈپٹی چئیرمین مارٹن ڈارلونے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹی ٹونٹی میچیز کے دوران پی سی بی کوپاک بھارت ٹیسٹ میچیز کی میزبانی کی آفر کر دی۔
ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے ساتھ بھی پاکستان نے انگلینڈ میں میچ کھیلے تھے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیسٹ سیریز ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ اسٹڈیم کا رخ کریں گے اانگلینڈ میں پاکستان اور بھارت کے شائقین بڑی تعداد میں موجود ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیسٹ سیریز یہاں کھیلی جائے ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے لیے پاکستان کے ساتھ ایک نیوٹرل ٹیرف پر میچ کھیلنا سیاسی طور پر بھی زیادہ قابل قبول ہو گا۔
کیونکہ دونوں ممالک کی ٹیمں آئی سی سی ورلڈ کپ اور گزشتہ ماہ ایشیاء کپ کے میچیز باقاعدگی سے کھیلتی آ رہی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب جیو نیوز نے پی سی بی کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی بورڈ میں پاک بھارت سیریز کرانے کی بات کی ۔جس پرپی سی بی ذرائع نے کہا کہا کہ یہ غیر رسمی بات تھی ابھی پیشکش قبول نہیں کی گئی خواہش ہے کہ پاکستان ہی پاک بھارت میچیزکی میزبانی کو قبول کرے۔
سیریز کی میزبانی کی باری بھی پاکستان کی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیاء کپ کے دوران بھی دو میچیز کھیلے گئے تھے جس میں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔پاک بھارت کے درمیان ایشاء کپ کے دو میچز میں پہلا میچ بھارت نے جیتا جبکہ دوسرا سپر فور مرحلے کا انتہائی ایم میچ پاکستان کے نام رہا تھا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.