MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا مقصد ہی عدم اعتماد سے بچنا ہے پرویز الٰہی نے وسائل کا رخ گجرات کی طرف موڑدیا،عطا تارڑ

2 262

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) رہنما مسلم لیگ ن اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا جاری اجلاس کامقصد ہی عدم اعتماد کی تحریک سے بچنا ہے۔چوہدری پرویز الٰہی کو 186 ارکان کی حمایت حاصل ہے کچھ ارکان ادھر ادھر ہیں اور بہت ان سے متفق نہیں۔وزیراعلٰی پنجاب نے وسائل کا رخ گجرات اور منڈی بہاؤ الدین کی طرف موڑدیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عطاء اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے تعلیمی ادارے میں سیاسی نعرے لگوائیں۔اسمبلی کے ایک دن کے اجلاس کے اخراجات ایک کروڑ روپے آتے ہیں۔چوہدری پرویز الٰہی کو خدشہ ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ختم ہوتے ہی عدم اعتماد کی تحریک نہ آ جائے۔پنجاب حکومت کی طر ف سے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا۔
انکا کہنا تھا کہ لندن میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو ہراساں کیا گیا۔مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں جو ہوا وہ قابل قبول نہیں،ایک درخواست تیار کی جس میں برطانوی وزارت داخلہ کوتصاویر کے ساتھ تحفظات کا اظہارکیا جائے گا۔درخواست آج وزارت داخلہ میں جمع کراؤں گا۔ذمہ داران کے کیریکٹر سرٹیفکیٹ اور نائیکوپ منسو خ کرنے کی استدعا کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کیخلا ف جو ٹرینڈ چلایا جا رہا ہے وہ ناقابل قبول ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف انتہائی کامیاب دورے کے بعد واپس آئے ہیں،وزیر اعظم نے دنیا کو باور کرایا کہ موسمیاتی تبدیلی میں ہمارا کردار بہت کم ہے۔چند دن قبل فواد چوہدری نے امریکی سفارتخانے میں ملاقاتیں کیں۔ ادھر مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ حکومت کے پاس مہنگائی ختم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، جبکہ عوام کی مشکلات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔
وزیر اعظم نے ایک سزا یافتہ شخص کے ساتھ قومی معاملات پر گفتگو کی۔معاشی عدم استحکام کی وجہ یہ ہے کہ سیاسی عدم استحکام ہے۔پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق پنجاب میں ایک پیج پر ہیں۔انتقام نہیں پنجاب کے عوام کی خدمت پر توجہ دے رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] ، گھڑی چوری سے توجہ ہٹانے کے لئے اسے تپھڑ سے لنک کر دو۔ عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پرانا طریقہ واردات ہے ان وارداتیوں کا۔ […]

  2. […] (مسائل نیوز) سلیمان شہباز کیس کے حوالے سے لیگی رہنما عطا تارڑ اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کے درمیان ٹوئٹر پر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.