MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کے ضلع ژوب میں مسافر بس اغوا کرلی گئی

0 420

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) مسافر بس کو مسلح افراد نے سلیازہ کے آگے مقامی ہوٹل سے گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب کے معروف تفریحی مقام سلیازہ میں نامعلوم افراد نے مسافروں سے بھری بس اغوا کرلی، اور نامعلوم مقام کی جانب فرار ہوگئے، مسلح افراد مسافروں کے سامان سمیت بس بھی لے گئے۔ لیویز کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے براستہ ژوب خیبر پختونخوا جارہی تھی، بس سلیازہ کے آگے مقامی ہوٹل پر رکی، جہاں مسافر کھانا کھا رہے تھے، کہ مسلح افراد ہوٹل میں داخل ہوئے اور مسافروں کو گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا۔ لیویز ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور لیویز کی بھاری نفری سلیازہ پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی، اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ میں مغربی بائی پاس جبل نور، ژوب میں اور لورالائی اور میختر کے مقامات پر سڑکیں بند ہیں جس کے باعث مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.