MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

‏سندھ بلدیاتی انتخابات میں بدترین دھاندلی اور وڈیروں کے باوجود جمعیت علماء اسلام کی پوزیشن دوسری نمبر پر بڑی فتح ہے – مولانا مفتی محمدقاسم

2 229

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چمن( مسائل نیوز)شھیداسلام مولانامحمدحنیف شہیدرح کے جانشین جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنماء مولانا مفتی محمدقاسم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ بلوچستان کے بعد سندھ کے غیور عوام نے جمعیت علماء اسلام اور قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کے بیانیہ کو قبول کرتے ہوئے بلدیاتی الیکشن میں جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کو اکثریت سے کامیاب کئے سندھ بلدیاتی انتخابات میں بدترین دھاندلی اور وڈیروں کے باوجود جمعیت علماء اسلام کی پوزیشن دوسری نمبر پر بڑی فتح ہے ‏جمعیت علماء اسلام نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں اپنے مخالفین کو تاریخی اور عبرتناک شکست دی ہے آج سندھ میں پیپلزپارٹی کے مقابلہ میں کوئی جماعت ہےتو وہ بلاشبہ جمعیت علماءاسلام پاکستان ہی ہے سندھی عوام کی کسی سے امیدیں وابستہ ہے تو وہ جمعیت علماءاسلام اسلام پاکستان ہے‏جمعیت علماء اسلام کے مخلص ورکرز علامہ راشد محمود سومرو کی طوفانی الیکشن مہم کی وجہ سے سندھ کے پہلے مرحلے کے الیکشن میں 96 سے زائد سیٹیں لیکر جو کامیابی سمیٹی ہے وہ قابل داد و تحسین ہے سندھ میں میں حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی پر قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مولانا عبدالغفور حیدری مولانا راشد محمود سومرو سمیت صوبہ سندھ کے کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں سندھ کی جماعت داد کی مستحق ہے جنہوں نے وڈیرہ شاہی کو شکست فاش دی کے پی کے بلوچستان کے بعد سندھ میں کامیابی لوگوں کا جمعیت علماء اسلام پر اعتماد کا اظہار ہے انھوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتاہوں کہ انہوں نے جمعیت علماء اسلام قائد جمعیت اور کتاب کے نشان پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیایقینا یہ سندھ کی غیور عوام کی فتح ہے اور ان کی اسلام دوستی کی واضح ثبوت ہے اور یہ ان قوتوں کو واضح پیغام ہے جو پاکستان میں اسلامی تہذیب اور جمعیت علماء اسلام کی سیاست ختم کرنے کی دعوے کر رہے تھے اور خوابیں دیکھ رہے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) جمعیت علما اسلام ف نے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ […]

  2. […] رح کے جانشین جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء مولانا مفتی محمدقاسم نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کیلئے پوری […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.