MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان نے مہنگائی کی فصل بوئی، وزیر اطلاعات

0 254

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے مہنگائی کی فصل بوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں  وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے لکھا کہ عمران صاحب نے ہی  مہنگائی کی فصل بوئی۔

- Advertisement -

جاری کردہ ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب لکھتی ہیں کہ سخت شرائط پر جو معاہدے کیے، کرپشن کے ریکارڈ بنائے، آج قوم اسے مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شکل میں کاٹنے پر مجبور ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ عمران خان سبسڈی کا اعلان تو کرگئے لیکن قومی خزانہ لوٹ کر ساتھ لے گئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.