وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ترکی کا فیصلہ
اسلام آباد (مسائل نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ترکی کا امکان ہے۔جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ترکی کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔وزیراعظم 31 مئی سے 2 جون تک ترکی کا دورہ کریں گے۔ترکی کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر طیب اردگان سمیت ترکی کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم دو طرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری پر گفتگو کریں گے۔وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ عہدیدار وزیراعظم کے ہمراہ ترکی جائیں گے۔وزیراعظم نے ترکی کے دورے سے متعلق کورڈینیشن کمیٹی کا اجلاس بھی بلا لیا۔وزیراعظم کو آج رات وزات خارجہ ، خزانہ اور کامرس کے حکام پاک ترک تعلقات پر بریفینگ دیں گے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے ، قوم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اعتماد میں لیں گے ۔
- Advertisement -
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے آج کیے جانے والے خطاب میں قوم کو ملک کے معاشی اور سیاسی حالات پر اعتماد میں لیا جائے گا ، اس کے علاوہ وزیراعظم اپنے خطاب میں قوم سے دیگر معاملات پر بھی بات کریں گے۔ گزشتہ روزقومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بات چیت کیلئے تیار ہوں‘ ایوان فیصلہ کرے گا کب الیکشن کرانا ہے ، اگر بات الیکشن کی تھی تو پھر یہ ایوان میں آتے‘ حکومت کی معیاد ایک سال 2 ماہ ہے عمران نیازی کسی بھول میں نہ رہنا‘ اگر تمہارا خیال ہے بلیک میل یا ڈکٹیت کرلو گے تو اپنے گھر میں کرو ۔
انہوں نے کہا کہ لاہورسے پی ٹی آئی رکن سے اسلحہ برآمد کیا گیا وہ کدھر لے جایا جا رہا تھا ، لاہور میں پولیس اہلکار پر گولی چلائی گئی ، عدلیہ اوراداروں کوکس طرح بدنام کیاجارہاہے ، گزشتہ روز سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہم میں سےکسی نےایک لفظ نہیں کہا ، عدلیہ حق میں فیصلہ دے تو یہ خوش نہ دے تو تنقید کرتے ہیں ، سابق حکومت نے معیشت کابیڑہ غرق کردیا ، اب جب ہم معیشت درست کررہےہیں تو جلاو گھیراو کا پیغام دیاگیا ، کیا دوبارہ دھرنوں اورفتنہ وفسادکی ضرورت ہے؟ تاریخ کو اگر دوبارہ دہرانے دیا گیا تو ہاتھ ملتے رہ جائیں گے ، ہم محنت کرکے اس معیشت کو بچانا چاہتے ہیں ، ملک میں ہچکولے کھاتی معیشت کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔