MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عاصم احمد نئے چیئرمین ایف بی آر تعینات

0 220

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) عاصم احمد نئے چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے عاصم احمد کی بطور چیئرمین ایف بی آرتعیناتی کی منظوری دی جس کے ساتھ ہی نئے چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا جب کہ وفاقی کابینہ نے چیئرمین ای او بی آئی کو ہٹانے کی بھی منظوری دیدی۔
بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کو ملکی توانائی اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ، وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا ، اس دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے توانائی کے شعبہ کو نظر انداز کیا ، یکم مئی سے بجلی لوڈشیڈنگ روکنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ دوسری طرف صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایف بی آر کی وفاقی ٹیکس محتسب کی ہدایات کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے ایف بی آر کو غیر رجسٹرڈ چینی ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہدایت کی ، انہوں نے ایف بی آر کو 60روز میں جامع عملدرآمد رپورٹ وفاقی ٹیکس محتسب میں جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

- Advertisement -

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ٹیکس وصولی بڑھانے کیلئے چینی کے بڑے خریداروں اور غیر رجسٹرڈ ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے، ایف بی آر کے پاس ڈیٹا کی دستیابی کے باوجود بھاری مقدار میں چینی کے خریدار ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں ، صدر مملکت نے کہا کہ چینی کے غیر رجسٹرڈ خریدار ٹیکس ادائیگی کی قومی ذمہ داری ادا نہیں کررہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز غیر رجسٹرڈ خریداروں کی معلومات اکٹھی کرنے میں چوکس نہیں ،ایف بی آر ملوں کے ماہانہ سیلز ٹیکس گوشواروں پر مطمئن ہیں، ڈیٹا کی جانچ نہیں کی جا رہی ،ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز شوگر ملوں کے ڈیٹا کا بروقت تجزیہ کرکے خریداروں کی تفصیلات حاصل کر سکتی ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ایف بی آر کی اپنے فرائض کی ادائیگی میں سنگین غفلت اور نااہلی بدانتظامی کے مترادف ہے،ٹیکس ادائیگی بڑھانے کیلے محتسب کی سفارشات کو چینی کے شعبے پر لاگو کیا جائے ۔ خیال رہے کہ ایف بی آر نے وفاقی ٹیکس محتسب کے حکم کے خلاف صدر مملکت کے پاس درخواست دائر کی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.