MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سلمان خان نے” بجرنگی بھائی جان 2″ میں کرینہ کپور کو الودع کہہ دیا

1 281

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(مسائل نیوز) بالی ووڈ کےسپر سٹار سلمان خان نے اپنی فلم ” بجرنگی بھائی جان 2 ” میں اداکارہ کرینہ کپور کی جگہ اداکار پوجا ہیگڑے کو دے دی۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان اپنی سپر ہٹ فلم “بجرنگی بھائی جان” کا سیکوئل ” بجرنگی بھائی جان 2″ بنانے جارہے ہیں۔ بجرنگی بھائی جان میں اداکارہ کرینہ کپور نے سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا جس میں اس خوبصورت جوڑی کو خوب سراہا گیا تھا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ “بجرنگی بھائی جان 2 “میں سلمان خان کی ہیروئن اب کرینہ کپور نہیں ہوں گی بلکہ اداکارہ پوجا ہیگڑے اداکاری کے جوہر دیکھائیں گی ۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور کرینہ نے ایک ساتھ بیک ٹو بک ہٹ فلمیں دی ہیں لیکن بجرنگی بھائی جان 2 میں اب کرینہ کپور نظر نہیں آئیں گی ، تاہم دیکھنا یہ کہ کیا پوجا فلم میں بیبو کا کردار کرتی ہی نظر آئی گی یاکسی اور کردار میں ۔دلچپسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ پوجا ہیگڈے ہی سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ” کسی کا بھائی، کسی کی جان” کی کاسٹ میں بھی شامل ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے عرفی جاوید کے فیشن کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ “فیشن […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.