MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ سریاب روڈ پر بینک ڈکیتی ، برقعہ پوش ملزمان 94 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

0 6

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) سریاب روڈ پر واقع ایک نجی بینک میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے جہاں برقعہ پوش مسلح ملزمان بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق مسلح افراد برقعے پہن کر اسلحے سمیت بینک میں داخل ہوئے اور عملے و شہریوں کو یرغمال بنا لیا۔ ملزمان نے بینک سے 94 لاکھ روپے نقدی لوٹی اور فرار ہو گئے۔ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر بینک کے سکیورٹی گارڈ بشیر احمد کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے، علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.